محرابِ جاں

اُمید

مقطع ↓
1

ہے مجھے یارب اتنے لُطف و عِنایَت کی اُمید

تیرے غلوِّ⚠️ بے کراں سے تیری رحمت کی اُمید

2

تُو اگر چاہے تو پتھر بھی بنے لعل و گُہر

تُجھ سے ہے فضل و کرم کی اور رافت کی اُمید

3

ہے تِرے ہی ذِکر سے حاصل سرُور و سرخوشی

لازم ہے جاں و دِل کو تُجھ سے راحَت کی اُمید

4

تیری رحمت سے حسین و دِلنشیں بزمِ وجود

تُجھ سے ہے اجزائے عالَم کو محبت کی اُمید

5

ہے رگ و ریشے میں عالَم کے تِرا نُورِ جمال

خَلق کو ہے ہر گھڑی تُجھ سے حمایت کی اُمید

6

اِذن سے تیرے کریں گے مُصطفٰؐے ہم پر کرم

ہے ہمیں روزِ حِساب اُن سے شفاعت کی اُمید

7

تیرے ہی خوانِ کرم سے چُن رہے ہیں سب مزے

ذائقے کی آس ساؔجِد کو ہے لذّت کی اُمید