← محرابِ جاں
خدا کی ذات کا مظہر نبیؐ ہے
نبیؐ رازِ حقیقت واقعی ہے
خیال اُن کا دل و جاں کی خوشی ہے
تصوّر اُن کا میری زندگی ہے
وجود اُن کا خدا کی روشنی ہے
وہی جان جہاں جاناں وہی ہے
اُنہی کے نور سے ہر شے نبی⚠️ ہے
مری ہر ایک شے سے دوستی ہے
محبت اُن کی جزوِ جاں ہوئی ہے
نوازش یہ مرے اللہ کی ہے
وہی صورتِ حسین دل میں بسی ہے
مری محرابِ جاں حق کا نبیؐ ہے
عنایت مجھ پہ ساجدؔ ہو گئی ہے
نبیؐ کی نعت میری شاعری ہے