← محرابِ جاں
1
خُدا کی ذات کا مظہر نبیؐ ہے
نبیؐ رازِ حقیقت واقعی ہے
2
خِیال اُن کا دِل و جاں کی خُوشی ہے
تَصوُّر اُن کا میری زِندگی ہے
3
وجود اُن کا خُدا کی روشنی ہے
وہی جان جہاں جاناں وہی ہے
4
اُنہی کے نُور سے ہر شے نبی⚠️ ہے
مِری ہر ایک شے سے دوستی ہے
5
محبت اُن کی جزوِ جاں ہوئی ہے
نَوازِش یہ مِرے اللہ کی ہے
6
وہی صورتِ حسین دِل میں بسی ہے
مِری محرابِ جاں حق کا نبیؐ ہے
7
عِنایَت مجھ پہ ساؔجِد ہو گئی ہے
نبیؐ کی نعت میری شاعری ہے