← محرابِ جاں
1
بزمِ شے⚠️ میں جو باریاب ہوئے
تھے سیہ جان ماہتاب ہوئے
2
وہ سرِ حلقۂ رسولاں ہیں
وہ زمانے کا انتخاب ہوئے
3
حرف اُن کا ہے عین حرفِ خُدا
سربسر حق کی وہ کتاب ہوئے
4
آپ شانِ احَد سراپا حق
حق کے محبوب حقِ جناب ہوئے
5
آپ کا ایک حرفِ حق سُن کر
سب مخنداں⚠️ لاجواب ہوئے
6
جو تَصوُّر میں اُن کے ڈوب گئے
لوگ وہ روشنی کے باب ہوئے
7
ساؔجِد اُن کے گَدا ہیں میر و غنی
حاضِر اس در پہ پیچ⚠️ و شاب ہوئے