← محرابِ جاں
ہجوم اُن کے دلوں میں ہے خوشی کا
لبوں پر نام جن کے ہے نبیؐ کا
سراپائے حقیقت و جانِ عالم
حسین پیکر وہ حق کی روشنی کا
مدینے کی ہوا دائم معطّر
وہاں ہر شب ماں⚠️ ہے چاندنی کا
غلام اُن کے ہیں قیصر اور کسری
ہے اسکندر گدا اُن کی گلی کا
جہاں میں شور ہے اُن کے کرم کا
ہے چرچا اُن کی بندہ پروری کا
خیالِ مصطفیٰ دل کی خوشی ہے
سرورِ جاں تصوّر ہے اُنہی کا
نبیؐ کا ذکر ساجدؔ کی رگِ جاں
ثنا عنوان اُس کی شاعری کا