محرابِ جاں
1

نبیؐ کے وسیلے سے حق مل گیا ہے

عَیاں رازِ حق کا اُنہی سے ہوا ہے

2

اُنہی سے ہے کرسی و عرشِ معلّیٰ

اُنہی میں حقیقت کا جلوہ سمایا⚠️ ہے

3

وراء الوریٰ ذاتِ مُطلِق کا پرتو

وہ جانِ دو عالَم حقیقت نما ہے

4

وہ مظہر ہیں ذاتِ خُدا کے سراسر

خُدا میں ہیں وہ اور اُن میں خُدا ہے

5

ہے نامِ محمدؐؐؐؐ مُداوا غموں کا

نبیؐ ذاتِ ظُلمت میں روشن دیا ہے

6

جہاں میں اُنہی کے ہیں دم سے بہاریں

اُنہی کی یہ سب روشنی جا بجا ہے

7

نہیں سہل ساؔجِد محمدؐؐؐؐ کا عِرفان

بہت مشکل اس کی گشادِ گِرہ ہے