محرابِ جاں
1

ہجوم اُن کے دِلوں میں ہے خُوشی کا

لبوں پر نام جن کے ہے نبیؐ کا

2

سراپائے حقیقت و جانِ عالَم

حسین پَیکر وہ حق کی روشنی کا

3

مدینے کی ہوا دائم معطّر

وہاں ہر شب ماں⚠️ ہے چاندنی کا

4

غلام اُن کے ہیں قیصر اور کسری

ہے اسکندر گَدا اُن کی گلی کا

5

جہاں میں شور ہے اُن کے کرم کا

ہے چرچا اُن کی بندہ پروری کا

6

خِیالِ مُصطفٰؐے دِل کی خُوشی ہے

سرُورِ جاں تَصوُّر ہے اُنہی کا

7

نبیؐ کا ذِکر ساؔجِد کی رگِ جاں

ثَنا عنوان اُس کی شاعری کا