← محرابِ جاں
1
اُنہیں دیکھے گر خُدا دیکھنا ہے
اُنہی سے خُدا کو جُدا دیکھنا ہے
2
حقیقت کا وہ رہنما دیکھنا ہے
ہمیں آپ کا نقشِ پا دیکھنا ہے
3
ہے مُصطفٰؐے کے غلاموں کا مشرب
ہر اِک شے سے حق زودنا⚠️ دیکھنا ہے
4
ارادہ کہاں اب ہے اس کے سفر کا
خِیالِ دِل جلتا⚠️ دیکھنا ہے
5
دِل و جاں کی محراب پَیکرِ نبیؐ کا
سمَجھ کر بھرم یوں بجا دیکھنا ہے
6
ہے دُشوار یا سہل اس سے غرض کیا
ہمیں جادۂ مُصطفٰؐے دیکھنا ہے
7
ہے ہر سال ساؔجِد کے دِل کی تمنّا
دیارِ نبیؐ اے خُدا! دیکھنا ہے