← محرابِ جاں
1
مدینے کے وہ بام و دیوار دیکھیں
خُدا کی تخلیق کے آثار دیکھیں
2
رسُولِ مکرّم کی جو رنگبر⚠️ تھے
وہ گلیاں وہ کوچے وہ بازار دیکھیں
3
برحق ہے جن سے تخلیقِ رحمت
نبیؐ کی وہ مسجد کے مینار دیکھیں
4
وہ رستے جو ہیں جاں فِزا کہکشائیں
بِیاباں میں جنّت کے گُلزار دیکھیں
5
وہ محراب و منبر وہ جالی وہ گُنبد
عَیاں جن سے حق کے ہیں اَنوار دیکھیں
6
عِنایَت ہو اس درجہ شاہِ رُسلؐ کی
دِل و جاں کو سرمست و سَرشار دیکھیں
7
خُدا سے ہے اِلتجا اپنی ساؔجِد
محمدؐؐؐؐ کا ہر سال دربار دیکھیں