← محرابِ جاں
1
تَسکین ہے جو یادِ نبیؐ کے شُمار میں
ہرگِز نہیں نِشاط وہ فصلِ بہار میں
2
کیسے کریں گے اُن کی عِنایات کا حِساب
اُن کی نوازشیں نہیں آئیں شُمار میں
3
ہیں جمع اُس چَمن میں بہاریں جہاں کی
سب آ گئی سمٹ کے خُوشی اُس دیار میں
4
اُن کا خِیال اُن کا تَصوُّر انیسِ جاں
شامِل ہے اُن کا لُطف سُکون و قرار میں
5
وہ ایک آن میں کریں مٹّی بھی کیمیا
آ جائے جب خِیالِ شہِ نامدار میں
6
آتے ہیں وہ مدد کو تائیدِ کردگار
جو بھی پکارتا ہے اُنہیں اضطرار میں
7
ساؔجِد ہے بے مِثال خُدا کا حبیبِ پاک
وہ جا منتخب ہے خلقتِ پروَردِگار میں