← محرابِ جاں
1
موجزن جس میں سَمُندر ہے وہ قطرہ دیکھو
حق عَیاں جس سے ہے وہ مظہرِ زیبا دیکھو
2
اوّل پہلائیں⚠️ تو وہ جھولیاں بھر دیتے ہیں
پیشِ تم کر کے اُنہیں دِل کی تمنّا دیکھو
3
مُصطفٰؐے کا جو ہوا نُور جُدا خالِق سے
ذرّے ذرّے سے وہی نُور ہویدا دیکھو
4
سرمدی چشمہ ہے اللہ کا اسمِ اعظم
رحمتِ حق کا رواں جس سے ہے دریا دیکھو
5
ماہ و خورشید کے جَلوے ہیں بہر سُو روشن
چشمِ بینا ہے اگر حسن بہر جا دیکھو
6
صف بصف جس میں ہوا کرتے ہیں قُدسی حاضِر
سارے عالَم میں ہے جس بزم کا چرچا دیکھو
7
یہ وہ دربار کہ ساؔجِد ملیں کیہاں اعزاز
یہ وہ در ہے کہ ہر آتی یہاں اعلیٰ دیکھو