محرابِ جاں
1

صبیحِ ربِّ جہاں مظہرِ حقائق ہیں

بھرم کی دھل میں حق کی کتابِ ناطق ہیں

2

وجودِ سرُورِ عالَم کا وصفِ کونین

وہ کائنات کی جاں روشنِ خلائق ہیں

3

نبی کے شہر کے دِن رات ہیں جمال افروز

مزاجِ اہلِ محبّت کے یہ موافق ہیں

4

تَصوُّرِ رُخِ محبوب اُن کا مشغلِ مام

خُدائے پاک کے دِیدار کے جو شائق ہیں

5

بھیجتے ہیں درود آپ پر محبّت سے

وہ اپنے قول کے سچّے ہیں دِل کے صادِق ہیں

6

جو چاہتے ہیں اُنہیں دِل سے سرفراز ہیں وہ

ہوئے ہیں اُن سے جو منسوب سب پہ فائق ہیں

7

سلام کرتے ہیں ساؔجِد اُنہیں فرشتے بھی

اُنہی کے در پہ پڑے بندگانِ خالِق ہیں