← محرابِ جاں
1
مِرا قبلۂ جاں حبیبِ خُدا ہیں
خوشا جاں ایماں حبیبِ خُدا ہیں
2
مَعارِف کے پوشیدہ دُشوار کعبے
کئے جس نے آساں حبیبِ خُدا ہیں
3
سلجھتی ہیں سب اُلجھنیں اُن کے دم سے
غمِ دِل کا دَرماں حبیبِ خُدا ہیں
4
خزانے ہیں وہ رحمتِ دو جہاں کا
سعادت کا ساماں حبیبِ خُدا ہیں
5
خُدائے احَد کا وہ مظہر ہیں اکمل
جہاں جِسم اور جاں حبیبِ خُدا ہیں
6
دو عالَم کی تخلیق کی داستاں کا
دلآویز عنواں حبیبِ خُدا ہیں
7
عَدُوّ کا نہیں کوئی ساؔجِد ہمیں ڈر
ہمارے نِگہباں حبیبِ خُدا ہیں