← محرابِ جاں
1
کیوں نہ عالَم ہو اُن کا شیدائی
ہے خداداد اُن کی زیبائی
2
خوب ہے اُن کی جلوہ آرائی
ایک صورت کے سب تماشائی
3
اُن کے جلووں کی سب ہے رَعنائی
حسنِ گُلشن جمالِ صحرائی
4
ایک اُن کا خِیال ہو دِل میں
یاد اُن کی ہو اور تنہائی
5
روح سے روح کا ہے بعد کہاں
ایک ہے روحِ گُل کی دارائی⚠️
6
مُل جہاں پر ہے اُن کو فوقیت
اُن کی آفاق میں ہے بالائی
7
ہے زمینوں اور آسمانوں پر
ساؔجِد اُن کی عجب پذیرائی