← محرابِ جاں
1
نعمت ہے دو جہاں کی دِیدار آپ کا
نُورِ خُدا ہے حُسنِ نگار آپ کا⚠️
2
پڑ جائیں مانند دُھوپ کی جاں سوز شدّتیں
قِسِمت میں گر ہو سایۂ دیوار آپ کا
3
سارے جہاں کی تازگی اس میں جا گئی⚠️
بلا سدا بہار ہے گُلزار آپ کا
4
شو بار جس سے آگہی کی شمعِ دِل فروز
سینہ ہے وہ خزینۂ آسرار آپ کا
5
اللہ نے سجائی ہے برکات کی دکاں
دِن رات پُر بجھم⚠️ ہے بازار آپ کا
6
دستِ کرم نے بھر دیے دامَن تھی جو تھے⚠️
برسا ہے خوب ابرِ گہربار آپ کا
7
ساؔجِد یہ خُدا رہے اِن گیسوؤں کی چھاؤں
پیشِ نظر ہو جلوۂ رخسار آپ کا