← محرابِ جاں
1
وہ ذاتِ خُداوند کا مظہرِ اللہ
محبوبِ خُدا نُور کا پَیکرِ اللہ
2
لیتا ہے خراجِ اُن کا گَدا تاجوروں سے
کیا خُوب گَدا کا ہے مقدّرِ اللہ
3
پیوست ہے دلپذیر سے جو شاہِ رُسل کی
یاقوت سے بہتر ہے وہ پتھر اللہ
4
واللہ نَظِیر اُن کی زمانے میں نہیں ہے
کوئی بھی نہیں شاہ کا ہمسر اللہ
5
داس⚠️ میں چھپائیں گے ہمیں رحمتِ عالَم
جب ہوگی پا⚠️ شورشِ مَحشَر اللہ
6
جس وقت کھلے گا میرا دفتر اللہ
جو⚠️ میرے رسُولؐ کون بچائے گا سزا سے
7
ساؔجِد کو ہے درکار نظر اُن کے کرم کی
دِلِ شام و سحر اس کا ہے مُنتَظرِ اللہ