← محرابِ جاں
رُخِ نبی کی جھلک روشنی کی بات کریں
جو دل سے محوِ ہو اُس خوشی کی بات کریں
جہاں میں عام کریں شرحِ حرف او ادنیٰ⚠️
ازل کے روز کی اُس دوستی کی بات کریں
خار و مستی و حسن و جمال اور خوشبو
خدا کے نور کی جلوہ گری کی بات کریں
بڑے جو اُسے بھی دعا سے یاد کریں
رضائے حق کے لیے آشتی کی بات کریں
جو کائنات کا ہے حُسنِ حق کا ہے محبوب
خدا کے مظہرِ کامل نبی کی بات کریں
نبی کی آل کی اُلفت سے بزمِ جاں روشن
حسین، زہرا حسن اور علی کی بات کریں
مرا امام مُعصیری⚠️ ہے بالیقیں ساجدؔ
بہ ایں حوالہ مری شاعری کی بات کریں