نور و سرور
1

جلوۂ زارِ ذاتِ ہُو، محمدؐ رسُول اللہ

روشنی ہیں چار سُو، محمدؐ رسُول اللہ

2

ختمِ مُرسلیں ہیں وہ، نشانِ ظِلِّ کِبریا

جانِ دِل کی آرزو، محمدؐ رسُولِ اللہ

3

سیّدِ؟ پیمبراں، امیرِ؟ کُل، شہِ؟ دوراں

صِدق و حق ہیں، مو بمو، محمدؐ رسُولِ اللہ

4

نُور کی ہےذات اُن کی، مِثال ہے کہاں اُن کی

چرچا اُن کا کُو بکُو، مُحمدؐ رسُولُ اللہ

5

اُن کے حُسن کا پرتو، ضِیا ہے گُل کواکب کی ⚠️ [کواکب: تفاصیل اگلے لفظ سے ملا کر پڑھیں]

ہیں جہاں کا رنگ و بُو، مُحمدؐ رسُولُ اللہ

6

راستہ اُس شاہ؟ کا، صراطِ حق تعالیٰ ہے

دینِ حق کی آبرو، مُحمدؐ رسُولُ اللہ

7

لا الہٰ الا ہُو، حقیقتِ اَتَم ساؔجِد

اور جانِ ماؤ تُو، مُحمدؐ رسُولُ اللہ