← شوقِ فراواں
رسولؐ کی پاک جاں بخشی گناہگاروں کی
ہے یادِ دل میں مدینے کی شاہراہوں کی
گناہگاروں کو حق سے وہ بخشوائیں گے
گزارشات سنیں گے وہ رو سیاہوں کی
اُجالتے ہیں وہ نفوس یہ گداؤں کے
سنوارتے ہیں وہ تقدیر بادشاہوں کی
درود خواں ہیں اپنی نظر میں رکھتے ہیں
حضورؐ سنتے ہیں فریاد دادخواہوں کی
خدا سفید کرے گا سیاہِ فردِ عمل
ڈھٹلی⚠️ گی ساری سیاہی مرے گناہوں کی
نبیؐ کی بزم میں جاتے ہیں با ادب جبریل
وہاں رسائی ہے بشواش⚠️ سچ گلاہوں⚠️ کی
کہاں سے آئیں گے ساجدؔ نظافت⚠️ و رودی⚠️
کہ حالِ آج وگرگوں⚠️ ہے درگاہوں کی