← شوقِ فراواں
1
ہے خِیالِ شہِؐ دیں راہنمائی کرتا
گریہ شب ہے دِل و جاں کی صفائی کرتا
2
آپؐ کا نُور ہے جس پہلوئے مومن میں نِہاں
اُس پہ سر شرمسارؐ⚠️ کہاں چشمِ نمائی کرتا
3
دِل کو جو حَسرت و حِرماں کا بناتا ہے امیر
دور دِل سے ہے وہی درد جدائی کرتا
4
حق نے عالَم کو کیا تابعِ فرمانِ نبیؐ
حُکمِ حق سے ہے نبیؐ کار روائی کرتا
5
وقت کے غوثؒ کے سر پر ہے نبیؐ کا سایہ
اُن کے ہے اذن سے وہ عُقدہ کشائی کرتا
6
سینہ غوثؒ ہے جلوتِ سر غوثؒ سُلطانِ رُسل
اُنس و جاں کے وہ دِلوں پر ہے خدائی کرتا
7
کاسبِ شاہِ وِلایتؒ ہوئے عبدالقادرؒ
جن کی ساؔجِد ہے جہاں مدح سرائی کرتا