← شوقِ فراواں
ہم کو ہے اُنس ہر شہر شئے⚠️ خوش دھن کے ساتھ
جیسے طیور کو ہے محبت چن کے ساتھ
غیر از حضورؐ بزم کوئی بزم ہی نہیں
صحرا ہمیں بہشت ہے شاہؐ زمن کے ساتھ
میرا وطن وہی ہے جہاں ہیں حضورؐ
دل ہر کسی کا ہے لگا اپنے وطن کے ساتھ
جو میرے دل پر خال سویدا ہے نقشِ گیر
مجھ پر کرم ہیں لاکہ⚠️ اس داغ گھن کے ساتھ
جلوے تمام آنئے⚠️ ہیں حسن ذات کے
سب روقیں⚠️ ہیں باغ کی سرو و سمن کے ساتھ
ہم دشت تیرگی سے گزر جائیں گے بخیر
اُن کے مہ جمال کی روشن کرن کے ساتھ
ساجدؔ نبیؐ کے در سے میں لپٹا رہوں سدا
وابستہ یہ غلام رہے محبین کے ساتھ