← شوقِ فراواں
ہادی رہبرِ سیّدِ سرورِ⚠️ مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ وسلّم
ذات و صفاتِ اسماء کے مظہر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
سر سے پا تک جذب کیا ہے حق نے اُن کو اپنے اندر
نگرِ⚠️ ذات کے ہیں وہ شاہِ و رسل⚠️، صلّی اللہ علیہ وسلّم
گُل کیجوں⚠️ نے اُن سے پایا فیضِ نبوّت اللہ اللہ
سارے محاسن کے وہ جوہر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
حُسن و جمالِ قدرت کا وہ پیکرِ دلکش لاثانی ہے
عینِ حقیقت روئے انور، صلّی اللہ علیہ وسلّم
قبلۂ دل کے کعبۂ جاں کے نورِ خدا کے حُسنِ جہاں کے
وہ محبوبِ ذاتِ پیمبر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
اُن پہ درودِ نماز کی جاں ہے اُن کا وجود سراپا ہے
جلوۂ ذات کے ہیں وہ پیکر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
ساجدؔ اُن کی شانِ نزالی⚠️ وہ دونوں عالم کے والی
خلقِ جہاں میں سب سے برتر، صلّی اللہ علیہ وسلّم