← شوقِ فراواں
1
ہادی رَہبَرِ سیّدِ سرُورِ⚠️ مُصطفٰؐے صلّی اللہ علیہ وسلّم
ذات و صِفاتِ اسماء کے مظہر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
2
سر سے پا تک جذب کیا ہے حق نے اُن کو اپنے اندر
نگرِ⚠️ ذات کے ہیں وہ شاہِ و رُسُل⚠️، صلّی اللہ علیہ وسلّم
3
گُل کیجوں⚠️ نے اُن سے پایا فیضِ نُبُوت اللہ اللہ
سارے محاسن کے وہ جوہر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
4
حُسن و جمالِ قدرت کا وہ پَیکرِ دِلکش لاثانی ہے
عینِ حقیقت روئے اَنُور، صلّی اللہ علیہ وسلّم
5
قبلۂ دِل کے کعبۂ جاں کے نُورِ خُدا کے حُسنِ جہاں کے
وہ محبوبِ ذاتِ پَیمبر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
6
اُن پہ درودِ نماز کی جاں ہے اُن کا وجود سراپا ہے
جلوۂ ذات کے ہیں وہ پَیکر، صلّی اللہ علیہ وسلّم
7
ساؔجِد اُن کی شانِ نزالی⚠️ وہ دونوں عالَم کے والی
خَلقِ جہاں میں سب سے برتر، صلّی اللہ علیہ وسلّم