← شوقِ فراواں
با ادب آپؐ سے مہر و مہ و اختر بولیں
اُن کی توصیف میں قدسی و پیمبر بولیں
حق تعالیٰ کا عطا کردہ وہ رعب اور جلال
ہے نہیں حوصلہ وہ آپؐ کے مُنہ پر بولیں
جن و انسان و ملک خور⚠️ جماد اور نبات
شان میں شاہِ جہاں کی وہ برابر بولیں
بحر النجمہ⚠️ الم ذر پہ نبیؐ کے لاریب
سر جھکائے ہوئے دارا و سکندر بولیں
تاجور⚠️ چھوئیں قدم آپؐ کے دریاؤں کے
جو ہوا آپؐ کا آپؐ اس کے مقدّر بولیں
اُن کے بیگانے بھی لیتے ہیں انہیؐ سے خیرات
اُن کے حق میں یہ عدو⚠️ اُن کے نہ کنگر⚠️ بولیں
نعت گوئی ہے کرم آپؐ کا ساجدؔ مجھ پر
آپؐ اگر چاہیں تو بے ساختہ پتھر بولیں