اُن کی یاد اُن کا خیال
1

دِل میں اُن کی یاد، لب پر نام ہے

آج کل اپنا یہی اِک کام ہے

2

ہے خِیالِ اُن کا، کرم اللہ کا

اور تَصوُّر، حق کا اِک اِنعام ہے

3

وِردِ جس کا ہے دمِ مرگ اُن کا نام

وہ بخشتے بختِ نیک انجام ہے

4

ہے ستارہ، ذرّہ اُن کی خاک کا

طُورِ موسیٰ اُن کا روشن بام ہے

5

مرحبا، وہ گیسو و رُخ، مرحبا

ذِکرِ اُن کا لب پہ صبح و شام ہے

6

رات دِن سَرشار ہیں سرمست ہیں

اُن کے جن ہاتھوں میں نُوری جام ہے

7

شُکرِ حق، اس در کا ساؔجِد ہے فقیر

شاہ کا یہ بندۂ بے دام ہے