اُن کی یاد اُن کا خیال
1

ہمیں جان و دِل سے ہے پیارا وہ پیارا

ہمارا تمہارا سہارا وہ پیارا

2

وہ صورت بہت دِلکش و دِلنشیں ہے

بنوا جس سے حق آشکارا وہ پیارا ⚠️

3

ہمارے مقدّر میں بھی کاش ہوتا

جمالِ خُدا کا نظارا وہ پیارا

4

ضروری ہے اُن کا کرم ناخدا ہو

ہے مشکل سے ملتا کنارا وہ پیارا

5

مدینے کا اپنا بھی اکثر سفر ہو

اگر ہو ہمیں بھی اشارا وہ پیارا

6

ہے اپنے پرانے پہ جس کی عِنایَت

ہے دلدار، دلبر، دلآرا وہ پیارا

7

ہے ساؔجِد کا آقا محبت مجسّم

تخلّی ہے سارے کا سارا وہ پیارا ⚠️