← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
سمجھے جس کو آئے مَقامِ مدینہ
وہ دِل سے کرے احترامِ مدینہ
2
ہے صبحِ مدینہ بڑی جاں پرور
بڑی خوب صورت ہے شامِ مدینہ
3
مُسَلسَل کرم، بالتواتر نَوازِش
کہاں کھولتا ہے قیامِ مدینہ
4
شب و روز آباد ہیں شاہراہیں
شب و روز روشن ہے بامِ مدینہ
5
زیارت کو آتے ہیں اُنس و ملائک
نہیں جانتا کون نامِ مدینہ
6
ہمیشہ وہ رہتا ہے سَرشار و بے خود
کیا نوشِ جس نے ہے جامِ مدینہ
7
مدینے کے باشی مکرّم ہیں ساؔجِد
ہیں سب محترم خاص و عامِ مدینہ