اُن کی یاد اُن کا خیال
1

دِل سے جو غُلامِ شاہ ابرار نہیں ہے

کم بخت ہے وہ محرمِ آسرار نہیں ہے

2

آئیں گے مدد کو تِری سُلطانِ مدینہ

فریاد تِرے دِل کی یہ بے کار نہیں ہے

3

کس کام کا ہے فکر وہ کس کام کا اِدراک

عِرفانِ حقیقت سے جو سَرشار نہیں ہے

4

بے کار ہے وہ دِل جو نہیں اُن کا فدائی

وہ آنکھ بھلی جو طالبِ دِیدار نہیں ہے

5

ہے جب سے مِرا وِردِ زُباں نامِ محمدؐؐؐؐ

کوئی بھی الَمِ درد پہ آزار نہیں ہے

6

اللہ کے محبوب کا ثانی نہیں کوئی

اِک بار "نہیں" میری تو سوبار "نہیں"

7

مفلس کو غنی، سنگ کو یاقوت بنا دیں

ساؔجِد یہ ذرا بھی انہیں دُشوار نہیں ہے