← اُن کی یاد اُن کا خیال
ہمیں جان و دل سے ہے پیارا وہ پیارا
ہمارا تمہارا سہارا وہ پیارا
وہ صورت بہت دلکش و دلنشیں ہے
بنوا جس سے حق آشکارا وہ پیارا ⚠️
ہمارے مقدّر میں بھی کاش ہوتا
جمالِ خدا کا نظارا وہ پیارا
ضروری ہے اُن کا کرم ناخدا ہو
ہے مشکل سے ملتا کنارا وہ پیارا
مدینے کا اپنا بھی اکثر سفر ہو
اگر ہو ہمیں بھی اشارا وہ پیارا
ہے اپنے پرانے پہ جس کی عنایت
ہے دلدار، دلبر، دلآرا وہ پیارا
ہے ساجدؔ کا آقا محبت مجسّم
تخلّی ہے سارے کا سارا وہ پیارا ⚠️