← اُن کی یاد اُن کا خیال
جب مجھے اُن کا گریہ ⚠️ یاد آیا
نورِ شبِ حُسنِ سحر یاد آیا
یاد آئی مجھے بے تابیِ دل
شہرِ بطحا کا سفر یاد آیا
حجرۂ پاک، نہیں جس کی نظیر
نور ہی نور وہ گھر یاد آیا
سبز گنبد کی زیارت کے لئے
اپنا صد شوقِ نظر یاد آیا
یاد پھر آیا وہ دستِ شفقت
آج پھر دیدۂ تر یاد آیا
خیر چاہوں گا میں اُن کے در پر
اپنے دشمن کی بھی خیر یاد آیا ⚠️
نعت آئی میرے لب پر ساجدؔ
جب بھی دل مائل فریاد آیا