← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
سب کچھ بھُلا کے اُن کی تمنّا کیا کروں
تصویر میں اُن کی یاد میں ڈوبا رہا کروں ⚠️
2
اُن کے جمالِ ذات کے میں تَذکِرے سُنوں
ذِکرِ رسُول کا میں وظیفہ سدا کروں
3
یا رب! نصیب رات دِن دیدِ رسُول ہو
میں واسطے سے شاہِ رُسل کے دُعا کروں
4
اُن کے حضور نذر کروں میں درودِ پاک
اُن پر سلام با ادب اکثر پڑھا کروں
5
بَطحا کی گر ہوا کا مجھے لمس ہو نصیب
میں باوجودِ فصلِ خزاں بھی کھلا کروں
6
مال و زر یہ جان یہ ایمان کچھ نہیں
میں سوچتا ہوں اور کیا اُن پر فِدا کروں
7
اس درجہ مجھ پہ رحمتِ حق مِہرباں ہو
ساؔجِد تمام عمر میں نعتیں کھلا ⚠️ کروں