اُن کی یاد اُن کا خیال
1

جب مجھے اُن کا گریہ ⚠️ یاد آیا

نُورِ شبِ حُسنِ سحر یاد آیا

2

یاد آئی مجھے بے تابیِ دِل

شہرِ بَطحا کا سفر یاد آیا

3

حجرۂ پاک، نہیں جس کی نَظِیر

نُور ہی نُور وہ گھر یاد آیا

4

سبز گُنبد کی زیارت کے لئے

اپنا صد شوقِ نظر یاد آیا

5

یاد پھر آیا وہ دستِ شفقت

آج پھر دیدۂ تر یاد آیا

6

خیر چاہوں گا میں اُن کے در پر

اپنے دشمن کی بھی خیر یاد آیا ⚠️

7

نعت آئی میرے لب پر ساؔجِد

جب بھی دِل مائل فریاد آیا