اُن کی یاد اُن کا خیال

سب کچھ بھُلا کے اُن کی تمنّا کیا کروں

تصویر میں اُن کی یاد میں ڈوبا رہا کروں ⚠️

اُن کے جمالِ ذات کے میں تذکرے سُنوں

ذکرِ رسول کا میں وظیفہ سدا کروں

یا رب! نصیب رات دن دیدِ رسول ہو

میں واسطے سے شاہِ رُسل کے دعا کروں

اُن کے حضور نذر کروں میں درودِ پاک

اُن پر سلام با ادب اکثر پڑھا کروں

بطحا کی گر ہوا کا مجھے لمس ہو نصیب

میں باوجودِ فصلِ خزاں بھی کھلا کروں

مال و زر یہ جان یہ ایمان کچھ نہیں

میں سوچتا ہوں اور کیا اُن پر فدا کروں

اس درجہ مجھ پہ رحمتِ حق مہرباں ہو

ساجدؔ تمام عمر میں نعتیں کھلا ⚠️ کروں