← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
نہیں میرے ہی آسرا جاناں
سب کی سُنتے ہیں اِلتجا جاناں
2
اُن سے حق کا سراغ ملتا ہے
پرتوِ ذاتِ کِبریا جاناں
3
سب کی نظریں جمی ہوئی اُن پر
قبلہ ہیں ذاتِ پاک کا جاناں
4
وہ خُدا ہیں نہ ہیں خُدا سے جُدا
رازِ حق ہیں بہت بڑا جاناں
5
دردِ مندوں کے غمگسار ہیں وہ
سر بسر اُلفت و عطا جاناں
6
وہ مِرے دِل کے حال کے محرم
ہیں مِرے درد آشنا جاناں
7
اُن کے دم سے ہے دم میں دم ساؔجِد
ہیں مِرے دِل کا مُدّعا جاناں