← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
پکارا جب بھی ہے شاہِ شہیداں کو
بہت تَسکین ملی ہے قلب و جاں کو
2
انبیؐ کے دم سے رونق ہے زمیں کی
ملی رفعت انبیؐ سے آسماں کو
3
بنایا اپنے ہی اَنوار سے ہے
خُدا نے رحمتوں کے سائباں کو
4
مدینے کی بہاریں دلکشا ہیں
بسا لو دِل میں ایسے گُلستاں کو
5
نبیؐ کے نام سے ہلکا کریں دِل
غموں کے پھینک دیں بارِ گَراں کو
6
ہر اِک مشکل کا حل نامِ نبیؐ ہے
یہ سمجھاؤ دِلِ نالہ گَراں کو ⚠️
7
غموں سے ہے گرانی دِل پہ ساؔجِد
ذرا تکلیف دینا نعت خواں کو