← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
ہے پیمانہ نہ پختخانہ مگر معمور رہتے ہیں ⚠️
بفیضانِ نظر ہم رات دِن مسرور رہتے ہیں
2
بڑی تَسکین سے یہ زِندگی اُن کی گزرتی ہے
محبت سے نبیؐ کی جن کے دِل معمور رہتے ہیں
3
باطِن روح کی پرواز جن کی لامَکاں تک ہے
لباسِ ظاہری میں وہ سدا مستور رہتے ہیں
4
چشمِ اِلتِفات اُن کو میسّر باریابی ہے
جہاں والوں سے ایسے لوگ اکثر دُور رہتے ہیں
5
معنوی جن کے جان و دِل ہوئے نُورِ نُبُوت سے
وہ شِرک و کُفر کی وادی میں مِثلِ نُور رہتے ہیں ⚠️
6
نبیؐ کی صورت زیبا سے ظاہر نُورِ مُطلِق ہے
جو اُس میں محو ہیں وہ ذات کے منظور رہتے ہیں
7
مِرے احباب کچھ صلّ علیٰ میں غرق ہیں ساؔجِد
کچھ ایسے ہیں تَصوُّر میں جو اُن کے حضور رہتے ہیں