← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
تَصوُّر کی مشعل جلا کر تو دیکھو
خِیالِ اُن کا دِل میں بسا کر تو دیکھو
2
سُو حقیقت، حقیقت، حقیقت
ضمِ وہم کے تم گرا کر تو دیکھو
3
نظر میں یمین و یسار ایک جلوہ
تعیّن کی قیدیں مٹا کر تو دیکھو
4
نبیؐ کا ہے پَیکر، خُدا کی تجلّی
حقیقت کا شیشہ لگا کر تو دیکھو
5
وہ رحمت مجسّم، محبت سراپا
تعلّق تم اُن سے بڑھا کر تو دیکھو
6
وہ دِل کی مرادوں کے بھرتے ہیں دامَن
درِ شاہ پر تم بھی جا کر تو دیکھو
7
بہت تم پہ ساؔجِد عِنایات ہوں گی
تم اُن کا تَصوُّر جما کر تو دیکھو