اُن کی یاد اُن کا خیال

پکارا جب بھی ہے شاہِ شہیداں کو

بہت تسکین ملی ہے قلب و جاں کو

انبیؐ کے دم سے رونق ہے زمیں کی

ملی رفعت انبیؐ سے آسماں کو

بنایا اپنے ہی انوار سے ہے

خدا نے رحمتوں کے سائباں کو

مدینے کی بہاریں دلکشا ہیں

بسا لو دل میں ایسے گلستاں کو

نبیؐ کے نام سے ہلکا کریں دل

غموں کے پھینک دیں بارِ گراں کو

ہر اک مشکل کا حل نامِ نبیؐ ہے

یہ سمجھاؤ دلِ نالہ گراں کو ⚠️

غموں سے ہے گرانی دل پہ ساجدؔ

ذرا تکلیف دینا نعت خواں کو