اُن کی یاد اُن کا خیال
1

حق کا ظاہر ہے دست و پائے رسُولؐ

اور باطِن خوشا خُدائے رسُولؐ

2

دیدِ حق کے لئے ہو سُرمۂ چشم

کاش مل جائے خاکِ پائے رسُولؐ

3

تاجور اُن کے در کے منگتے ہیں

بادشاہِ جہاں، گدائے رسُولؐ

4

حق نے بخشی ہے عِشق کو مِعراج

کس سے پہنچی کسے قبائے رسُولؐ

5

ہے رسُولِ خُدا، خُدا کے لئے

اور ذاتِ خُدا برائے رسُولؐ

6

حق ہے خواجۂ میں، خواجۂ حق میں ہے

ہے عطائے خُدا، عطائے رسُولؐ

7

حق قبول اِلتجا کرے ساؔجِد

عمر بھر میں لکھوں ثنائے رسُولؐ