اُن کی یاد اُن کا خیال
1

صورت اس درجہ اُن کی پیاری ہے

آئنے کو بھی شرمساری ہے

2

پَیکرِ اُن کا تمام رَعنائی

سر بسر حُسنِ ذاتِ باری ہے

3

مُنتَظر اُن کے ہوں اشارے کا

دِل کو دِن رات بے قراری ہے

4

رُک گئی نبضِ کائنات مگر

سفرِ شوق اُن کا جاری ہے

5

ایک لحظے میں طے ہوا ⚠️ وہ سفر

نُور کو نُور کی سواری ہے

6

ڈور اُس نام سے یہ غم ہو گا

لیکنہ دِن سخت رات بھاری ہے ⚠️

7

اب تو ساؔجِد بس اُن کی نعت رہی

ہم نے یوں زِندگی گزاری ہے