← اُن کی یاد اُن کا خیال
ہم آفتاب کو گلِ قمر کو دیکھتے ہیں ⚠️
نبیؐ کی ذات میں حق کے اثر کو دیکھتے ہیں
ادھر کو دیکھتے ہیں یا اُدھر کو دیکھتے ہیں
تمام نور نبیؐ ہے جدھر کو دیکھتے ہیں
ہیں دونوں جنّتیں اُن کے مقصودِ رحمت کی
ہم اہلِ دل کو بھی اہلِ زر کو دیکھتے ہیں
ہم اپنے فردِ عمل کو ذرا نہیں دیکھیں
ہم اُن پہ کے عفو و کرم کی نظر کو دیکھتے ہیں ⚠️
بیاد گیسوئے مشکیں نظر ہے غلط پہ ⚠️
بیاد رُوئے منوّر سحر کو دیکھتے ہیں
شہرِ رسل کی زیارت خدا کا ہے دیدار
خدا نگر ہیں جو خیر البشر کو دیکھتے ہیں
جو شخص نعت سرا ہے خلوص سے ساجدؔ
بحمدِ نیاز ہم اُس نفرِ گر کو دیکھتے ہیں ⚠️