← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
صلِّ علیٰ، تَصوُّر ہے صبح و شام اُن کا
دِل میں ہے یادِ اُن کی، لب پر ہے نام اُن کا
2
آفاق میں ہے چرچا اس جلوۂ بدنی کا
ہر گوشۂ چَمن میں پہنچا پَیام اُن کا
3
شام و سحر کھڑے ہیں قُدسی درِ نبیؐ پر
آباد محنتی اُن کا روشن ہے بام اُن کا ⚠️
4
اُنس و ملائک ہیں دم سے مشرّف اُن کے
کرتے ہیں حُور و غِلماں سب احترام اُن کا
5
سجدہ گُزار اُن کے اشجار ہیں ادب سے
لب پر ہے پتھروں کے دِلکش کلام اُن کا
6
ہے کامیاب، اُن کا جو بھی ہے نام لیوا
ہے شاد کام و شاداں ہر اِک غلام اُن کا
7
یا رب! درود لب پر ساؔجِد کے رات دِن ہو
اس کی زبان پر ہو اکثر سلام اُن کا