اُن کی یاد اُن کا خیال
1

ہر ہر گھڑی میسّر جو شادمانیاں ہیں

اللہ کے نبیؐ کی یہ مہربانیاں ہیں

2

ہیں نعمتیں خُدا کی ‘ قاسِم حبیبؐ اُس کا ۔۔إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللّٰهُ يُعْطِي

ارماں ہوئے ہیں پورے ‘ خُوش زندگانیاں ہیں

3

آفاق میں ہیں چرچے اُن کی نَوازِشوں کے

دِن ہو کہ رات لب پر اُن کی کہانیاں ہیں

4

روشن یہ راستے ہیں ‘ آباد شہر اُن کے

پُر آب و تاب اب تک اُن کی نشانیاں ہیں

5

شہرِ نبیؐ میں اب بھی خُوشبو بسی ہوئی ہے

ہر کوچے ہر گلی میں عَنْبر فِشانیاں ہیں

6

ماہِ صِیام میں وہ اِفطاریوں کے منظَر

سحری و وقتِ مغرب کیا میزبانیاں ہیں

7

فیضان ہے یہ سارا اُن کی نظر کا ساؔجِد

نعتِ رسُولؐ میں جو رنگیں بیانیاں ہیں