اُن کی یاد اُن کا خیال

نُورِ خُدا ہے مصطفیٰ صلِّ علیٰ محمدؐؐ

حُسن و جمال کِبریا صلِّ علیٰ محمدؐؐ

اُن کا خِیال جاں نَواز اُن کی ہے یاد دِلنشیں

رنجِ والم کی ہے دوا صلِّ علیٰ محمدؐؐ

وہ ہیں حبیبِ کِبریا، رونقِ بزمِ دوسرا

سُنتے ہیں دِل کی اِلتجا صلِّ علیٰ محمدؐؐ

حق سے وجود حق نما، رونقِ بزمِ دوسرا

میرے ہے دِل کا مُدّعا صلِّ علیٰ محمدؐؐ

ذاتِ احَد کی روشنی جِسم میں اُن کے ڈھل گئی

سایہ ہے نُور، نُور کا صلِّ علیٰ محمدؐؐ

اُن پہ درود رات دِن اُن پہ سلام صبح و شام

شاہ و گَدا کا آسرا صلِّ علیٰ محمدؐؐ

ساجدؔ نعت گو کے ہو لب پر درود ہر گھڑی

حق سے ہے اس کی یہ دُعا صلِّ علیٰ محمدؐؐ