اُن کی یاد اُن کا خیال
1

نامِ پاکِ اُن کا لیا، چارۂ آزار کیا

ردِّ آلام کا یہ تجربہ سُو بار کیا

2

جاں سرمست بفیضانِ تَصوُّر ہے مِری

اُن کی رودادِ نے دِل سرخوش و سَرشار کیا

3

اُن کا دِیدار، حقیقت میں ہے دِیدارِ خُدا

مست ہے، آپ کا جس آنکھ نے دِیدار کیا

4

دِل کی وہ بات سمجھتے ہیں بتوفیقِ خُدا

ہم نے کب حالِ دِلِ زار کا اظہار کیا

5

شُکرِ حق، دِل کو میسّر ہے سکونوں کی دولت

رحمتِ حق نے مِرے بخت کو بیدار کیا

6

آپ نے کھول کے پیچیدہ گِرہِ عِرفان کا

راستے منزِلِ توحید کا ہموار کیا

7

دے کے ساؔجِد مجھے اللہ نے توفیقِ درود

میرے اندوہ زدہ دِل کو طَرَب زار کیا