اُن کی یاد اُن کا خیال
1

اُن کے لُطف و کرم کی بات کریں

ذِکرِ بارانِ اِلتِفات کریں

2

وہ اگر چاہیں رات، دِن ہو جائے

زہر کو سر بسر نبات کریں

3

ہر طرف ہیں تجلّیاتِ اُن کی

غور سے سیرِ کائنات کریں

4

رہے اُن کا خِیال سارا دِن

یادِ اُن کو تمام رات کریں

5

اُن کے چہرے کے دِلنشیں جَلوے

چاند کی روشنی کو مات کریں

6

اُن کے ملنے سے ہے خُدا ملتا

اُن سے قائم تعلّقات کریں

7

آج ساؔجِد کا دِل پریشاں ہے

اُن کے لُطف و کرم کی بات کریں