← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
عمر جو اُن کے تَصوُّر میں بسر کرتے ہیں
آن کی آن میں وہ شب کو سحر کرتے ہیں
2
کس و ناکس پہ برستا ہے عطا کا بادل
بخت بنتے ہیں وہ جس مت نظر کرتے ہیں
3
کوئی بھی اپنا نہیں مُونِسِ جاں اُن کے سِوا
جب بھی آفات پڑیں اُن کو خبر کرتے ہیں
4
وہ فُغاں سُنتے ہیں ہم اُن کو پکاریں جب بھی
اُن پہ نالے دِلِ بیتابیاں اثر کرتے ہیں
5
عِشق والوں کی مسرّت کا وہ عالَم، اللہ
کس خُوشی سے وہ مدینے کا سفر کرتے ہیں
6
اُن کے دِیدار سے کھُل اُٹھتا ہے گُلزارِ حیات
اُن کے اَنوار دِل و روح میں گھر کرتے ہیں
7
اپنے وِجدان کا طبعی ہے تقاضا ساؔجِد
ذِکر ہم اُن کی محبت اثر کرتے ہیں ⚠️