اُن کی یاد اُن کا خیال
1

کمالِ حُسن دیا، بے بہا جمال دیا

ہر ایک وصف انہیں حق نے بے مِثال دیا

2

خُدا کا شُکر، یہ نعمت خُدا نے دی ہم کو

تَصوُّر اُن کا دیا، یاد دی خِیال دیا

3

تمام دَہر میں محرم نہیں کوئی اپنا

اگر دیا تو انہیں ہم نے دِل کا حال دیا

4

نبیؐ کی آل پہ قُرباں ہیں جان و دِل اپنے

یہ شوق، شُکر ہے، دِل میں خُدا نے ڈال دیا

5

نبیؐ کے نُور کی ہر شے میں جُستجو ہے مجھے

یہ ذوق اُس نے مجھے ربِّ ذُوالجلال دیا

6

ہوئی زیارت و عمرہ کی آخرش توفیق

خُدا نے دِن یہ مُبارَک اسی ہی سال دیا

7

تمام جَلوے ہیں ساؔجِد یہ ذاتِ واحد کے

خِیالِ غیر کا اب ذہن سے نکال دیا