اُن کی یاد اُن کا خیال
1

جان کرتے ہیں فِدا شاہ پہ⚠️ قِسِمت والے

مست رہتے ہیں شب و روز محبت والے

2

بزمِ عالَم میں وہی لوگ ہیں عزت والے

حق کی رحمت سے ہیں جو شاہ کی نِسبت والے

3

ظرف ہر ایک کا جُدا، ذوق جُدا، شوق جُدا

عِشق والے ہیں کوئی شوقِ زیارت والے

4

ہر کوئی اُن کی محبت کے نہیں ہے قابل

اُن سے کرتے ہیں وفا عین صداقت والے

5

پھر⚠️ مومن میرے آقا ہیں سراپا شفقت

کافر⚠️ میں بھی وہ حق کی ہیں محبت والے

6

دردِ آلام کو اُن ہاتھوں سے ملتی ہے شِفا

فیض پاتے ہیں انہی سے غم⚠️ و حَسرت والے

7

منفرد آلِ محمدؐؐؐؐ ہے جہاں میں ساؔجِد

لوگ یہ ہوتے ہیں شرم اور شرافت والے