← اُن کی یاد اُن کا خیال
کمالِ حُسن دیا، بے بہا جمال دیا
ہر ایک وصف انہیں حق نے بے مثال دیا
خدا کا شکر، یہ نعمت خدا نے دی ہم کو
تصوّر اُن کا دیا، یاد دی خیال دیا
تمام دہر میں محرم نہیں کوئی اپنا
اگر دیا تو انہیں ہم نے دل کا حال دیا
نبیؐ کی آل پہ قرباں ہیں جان و دل اپنے
یہ شوق، شکر ہے، دل میں خدا نے ڈال دیا
نبیؐ کے نور کی ہر شے میں جستجو ہے مجھے
یہ ذوق اُس نے مجھے ربِّ ذوالجلال دیا
ہوئی زیارت و عمرہ کی آخرش توفیق
خدا نے دن یہ مبارک اسی ہی سال دیا
تمام جلوے ہیں ساجدؔ یہ ذاتِ واحد کے
خیالِ غیر کا اب ذہن سے نکال دیا